Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فرار کی خبر غلط نکلی، منکی پاکس کا مریض گھر میں ہی موجود

متاثرہ مریض کو ان کے گھر میں آئسولیٹ کیا ہوا ہے، محکمہ صحت خیبرپختونخوا
شائع 17 اگست 2024 10:22pm

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی میڈیکل ٹیم نے منکی پاکس سے متاثرہ مریض کے گھر اور علاقے کا دورہ کیا ہے اور مریض کے اسپتال سے فرار ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ مردان کے علاقے منگا میں موجود منکی پاکس کے مریض کی حالت بہتر ہے، متاثرہ مریض کو ان کے گھر میں آئسولیٹ کیا ہوا ہے۔

منکی پاکس کے متاثرین کیلئے اسپتال مختص کردئے گئے

قبل ازیں، میڈیا پر خبریں دیکھنے کو ملی تھیں کہ مردان میں موجود منکی پاکس کا مریض اسپتال سے فرار ہوگیا ہے۔

تاہم، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد روغانی نے آج نیوز کو بتایا کہ میڈیا پر جو پروپیگنڈا نیوز چل رہی تھی میں نے خود وہاں جاکر اس کی چھان بین کی ہے۔

منکی پاکس کیا ہے اور اس کا علاج کیسے ممکن ہے

محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ علاقے کی مسجد میں آگاہی پیغام بھی دیا۔ مریض کے خاندان اور محلے میں اسکریننگ بھی کی گئی، فی الحال کسی اور فرد میں علامات نہیں پائے گئے۔

Monkey Pox

Monkey Pox cases In Pakistan