Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف پنجاب میں بجلی کے بلوں میں ریلیف پر مریم نواز اور مصطفیٰ کمال کی تکرار

آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں، مریم نواز
اپ ڈیٹ 17 اگست 2024 10:51pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما مصطفیٰ کمال کی صرف پنجاب میں سستی بجلی کی فراہمی پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ ’پیارے مصطفیٰ بھائی! پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے پیسے دے کر لیا ہے‘۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا۔

حکومت پنجاب کے اس فیصلے پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں۔

آئی پی پیز سے متعلق جس نے غلط پالیسی بنائی اسے کٹہرے میں لایا جائے، علی پرویز

جس کے بعد مریم نواز نے ”ایکس“ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب روپے ادا کیے ہیں۔

جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا کریڈٹ لے لیا

مریم نواز نے کہا کہ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں۔

جس کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیاری مریم بی بی آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ، سندھ حکومت کا حسن اخلاق کاش اتنا ہی اچھا ہوتا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چار ماہ قبل ہم لاہور آئے اور آپ کی غیرمشروط حمایت کی، ریاست کے سربراہ شہباز شریف ہیں ہم نے ان سے مطالبہ کیا ہے، خدارا سندھ بالخصوص کراچی پر رحم کریں، ہمیں بھی پاکستان میں برابر کا شہری سمجھ کر جینے کا حق دیں۔

پنجاب کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 14 روپے کم کیے جارہے ہیں، نواز شریف

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کے شہروں میں آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا، وزیراعظم صاحب ہم صرف انہی وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

Maryam Nawaz

mustafa kamal

Relief in electricity bills