Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن کے ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں آتشزدگی

معروف آرٹ گیلری میں رکھے ہوئے فن کے بہترین نمونے محفوظ رہے۔
شائع 17 اگست 2024 06:36pm

وسطی لندن کے سمرسیٹ ہاؤس میں ہفتے کو آگ بھڑک اٹھی۔ 100 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ معروف آرٹ گیلری میں لگی ہوئی آگ بجھانے کے لیے 15 فائر انجن طلب کیے گئے تھے۔

سمرسیٹ ہاؤس کا شمار لندن کی ان آرٹ گیلریز میں ہوتا ہے جہاں برطانیہ کے طول و عرض کا ثقافتی ورثہ محفوظ ہے۔ فائر بریگیڈ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ سمرسیٹ ہاؤس میں لگنے والی آگ بہت حد تک بجھادی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس آرٹ گیلری میں رکھے ہوئے فن کے بہترین نمونے مکمل طور پر محفوظ رہے۔ عمارت کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔

fire

SOMERST HOUSE

100 FIREFIGHTERS