Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی و وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

ایک 6 سالہ فلسطینی بچہ اسرائیلی فوج کے ڈرون سے چلائی جانے والی گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔
شائع 17 اگست 2024 06:26pm

جنوبی و وسطی غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے علاقے الزویدہ کو نشانہ بنایا۔

دیر البلاح میں الاقصٰی مارٹرز اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ الزویدہ میں 15 فلسطینی صہیونی فوج کے حملے میں شہید ہوئے۔

غزہ سٹی میں شیخ رضوان نامی علاقے کے ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس میں الزانہ کو توپ کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ایک 6 سالہ فلسطینی بچہ اسرائیلی ڈرون کی چلائی ہوئی گولی سر میں لگنے سے شہید ہوا۔ یہ واقعہ خان یونس کا ہے۔

اس سے قبل اسرائیل نے لبنان میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس میں 10 افراد شہید ہوئے۔ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے مگر اس کے باوجود وہ فلسطینیوں پر اپنے حملے کم نہیں کر رہا۔

Southern Gaza

KHAN YUNUS

20 MORE MARTYRED

10 KIDS