Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : خواتین کو ہراساں کرنے والا برقعہ پوش شخص گرفتار

ملزم شاپنگ کے لیے آئی فیملیز کو ہراساں کر رہا تھا، پولیس
شائع 17 اگست 2024 05:29pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

لاہور میں پولیس نے برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شنگھائی پل سے برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔

’پنجاب میں ای بائیکس کیلئے ایک لاکھ طلبہ نے اپلائی کیا، کچھ نے ایڈوانس پراعتراض اٹھایا‘

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم علی رضا شاپنگ کے لیے آئی فیملیز کو ہراساں کر رہا تھا، فوٹیج میں ملزم کو برقعہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

طورخم اور مضافات میں سرچ آپریشن، 200 سے زائد غیرقانونی افغان شہری گرفتار، سرحدی گزرگاہ کھل گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

punjab

Punjab police

SEXUAL HARRASMENT