Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’پنجاب میں ای بائیکس کیلئے ایک لاکھ طلبہ نے اپلائی کیا، کچھ نے ایڈوانس پراعتراض اٹھایا‘

بیرسٹرسیف کا تعلق جھوٹ بولنے والی جماعت سے ہے، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر
شائع 17 اگست 2024 04:59pm
فوٹو۔۔ ٹوئٹر/پاکستان مسلم لیگ ن
فوٹو۔۔ ٹوئٹر/پاکستان مسلم لیگ ن

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے کہا ہے کہ ’پنجاب میں ای بائیکس کیلئے ایک لاکھ طلبہ نے اپلائی کیا، کچھ نے ایڈوانس پراعتراض اٹھایا‘۔ تنقید کرنے والی کے پی حکومت نےعوام کیلئے کچھ نہیں کیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کا تعلق جھوٹ بولنے والی جماعت سے ہے۔

لاہور میں بات چیت کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ مریم نوازکی جانب سےای بائیکس تقسیم کی گئی، ’کچھ طالبعلموں نےایڈوانس پر اعتراض اٹھایا، ایک لاکھ بچوں نےای بائیکس کیلئے اپلائی کیا۔‘

صوبے میں تقریبا 8 لاکھ اسٹوڈنٹس کو ای بائیکس دیں گے، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب

انھوں نے کہا کہ ای بائیکس اسکیم میں مزید سہولیات کی جارہی ہیں، گزشتہ روز یہ خبر چلی کہ 6 ہزار بچوں نے بائیکس لینے سے انکار کیا، ’بیرسٹرسیف کا تعلق جھوٹ بولنے والی جماعت سے ہے‘۔ کے پی حکومت نےعوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ مخالفین حسد کے بجائے کوئی اسکیم لے کر آئیں، مجھے خیبرپختونخوا کے عوام پر ترس آتا ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی وزیر شکیل خان کا مبینہ تحریری جواب سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 12 اگست کے بعد ای بائیکس تقسیم کاعمل شروع کیا، ساڑھے 4 ہزار کیسز کی منظوری دی جاچکی ہے، 55ای بائیکس بچوں کو دی جاچکی ہیں، ہم طالبعلموں کی آسانی کیلئے کوشاں ہیں۔

punjab

Electric Bikes

CM Punjab Maryam Nawaz