Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کے قریبی سفیروں کی چھٹی، 7 اہم ممالک سے واپس طلب

ڈاکٹر محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے مختلف ممالک میں تعیات اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے
شائع 17 اگست 2024 01:42pm

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے امریکا، روس، سعودی عرب، جاپان اور جرمنی سمیت 7 ممالک سے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی سفیروں کو واپس طلب کرلیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت مختلف ممالک میں تعیات اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عبوری حکومت نے واشنگٹن میں تعینات سفیر محمد عمران، ماسکو میں تعینات سفیر قمر الحسن، ریاض میں سفیر جاوید پٹواری، ٹوکیو میں سفیر شہاب الدینی، برلسن میں سفیر مشرف حسین بھویاں، ابوظہبی میں تعینات سفیر ابو ظفر، ابوظہبی میں تعینات ہائی کمشنر عزیر السلام اور مالے میں تعینات ہائی کمشنر ابوالکلام آزاد کو واپس بلالیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھایا تھا۔ صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا اور بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بنی۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا، کوئی سیاستدان شامل نہیں

بڑے پیمانے پرعوامی احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے بطور وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ بنے ہیں۔

بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل امین الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ وہ اکتوبر 2020 سے اس عہدے پر تھے۔

مزیدپڑھیں:

بنگلہ دیش کی تاجر برادری کا شیخ حسینہ سے اظہار لاتعلقی، ’مجبوراً حمایت کرتے رہے‘

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کو برخاست کرنے کا فیصلہ، ہماری تجویز کے بغیر عبوری حکومت قبول نہیں، طلبہ تحریک کا اعلان

Bangladesh

Bangladesh Protest

Bangladesh Squad

BANGLADESH CRISIS

JAMAT E ISLAMI BANGLADESH