Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں 25 برس بعد پولیو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

6.5 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کیلئے اقوام متحدہ نے جنگ بندی کی اپیل کردی
اپ ڈیٹ 17 اگست 2024 01:51pm

غزہ میں پچیس سال بعد پولیو کا کیس سامنے آگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق دیرالبلاح میں دس ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔

اقوام متحدہ نے اسرائیلی بمباری اور گولا باری سے تباہ حال علاقے میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ غزہ میں پولیو کے خاتمے کی اصل ویکسین امن کا قیام ہے۔ ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا لازم ہے۔

ادھر اسرائیل کے المواسی، نصیرات اور جبالیہ سمیت مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں۔ تل الحوا میں گھر پر حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج کی بمباری سے 46 فلسطینی شہید ہوئے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ جنوبی غزہ سے انخلا کے اسرائیلی فوجی کے احکامات کے بعد ہزاروں فلسطینی ایک بار پھر دربدر ہوگئے۔

Gaza

UN Secretary General

Polio Virus

AFTER 25 YEARS