Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

فرانس: ایئر شو کے دوران طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

پائلٹ 65 سال کا تھا اور حادثے میں طیارے سے نکالنے والی سیٹ بھی نہیں تھی۔
اپ ڈیٹ 17 اگست 2024 12:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

فرانس میں ایئر شو کے دوران ایک چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے لاوندو میں ایئر شو کے دوران ایک فوگا میجسٹر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 65 سالہ پائلٹ کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔ حادثے کی صورت میں پائلٹ کو باہر نکال پھینکنے والی سیٹ طیارے میں نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایئر شو دوسری عالمی جنگ کے ایک بڑے واقعے کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جانچنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

France

plane crashed

air show

pilot died