Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کی ملیر ندی سے ریتی بجری کے غیرقانونی دھندے میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف

ملیرندی اوراطراف میں ریتی بجری نکالے جانے کا انکشاف، ڈی سی ملیرکا کمشنرکراچی کوچوری سےمتعلق خط
شائع 17 اگست 2024 12:17pm

کراچی میں ملیر ندی اور اس کے اطراف سے ریتی بجری کا غیر قانونی دھندا ایک بار پھرشروع ہوگیا جس کے بعد ڈی سی ملیر نے کمشنر کراچی کو ریتی بجری چوری ہونے پر خط لکھ دیا۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملیر اور اس کے اطراف میں بجری چوری کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ متن کے مطابق ایس ایچ او مائنز اینڈ منرل، لوکل پولیس مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں۔

متن کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ریتی بجری نکالنےپرپابندی عائد کر رکھی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے بعد ریتی بجری نکالنے پر پابندی عائدہے۔

ڈی سی ملیر نے مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کی نشاندہی اور کارروائی کا تذکرہ کیا۔ دوسری جانب پولیس نے کہا کہمیمن گوٹھ، ملیرسٹی، بن قاسم، شاہ لطیف اور گڈاپ سے ریتی بجری چوری کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملیر پولیس کی ریتی بجری چوری مافیا کی مکمل سرپرستی جاری ہے، ریتی بجری کا دھندا رات 12 بجے کے بعد شروع کیا جاتا ہے۔

پاکستان

Sindh government

Sindh Police