Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ میں فجر کی نماز نہ پڑھنے پر بھائی نے بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس نے افغان مہاجر میوہ گلد کا بیان لے کر فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کردی
شائع 17 اگست 2024 11:19am

نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں فجر کی نماز نہ پڑھنے پر بھائی نے بہن قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متقولہ کے باپ افغان مہاجر میوہ گلد نے پولیس کو بتایا کہ میں دیگر اہل وعیال کے ہمراہ گھر میں موجود تھا اور سب اپنے کمروں میں سورہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری بیٹی مسمات اسما اپنے کمرے میں سورہی تھی میرے بیٹے حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما کو اٹھانے گیا جس پر دونوں میں بحث وتکرار شروع ہوگئی۔

میوہ گلد نے بتایا کہ حمزہ نے طیش میں آکر اپنی بہن اسما پر فائرنگ کردی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ملزم حمزہ موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے پستول برآمد کرلیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی۔

firing

پاکستان

death

Punjab police

Afghan Immigrants