Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبنان میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق

وزارت صحت نے علی الصبح تصدیق کی کہ اسرائیلی حملہ جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا
اپ ڈیٹ 17 اگست 2024 04:03pm

لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 10 افراد جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے علی الصبح تصدیق کی کہ اسرائیلی حملہ جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا۔

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں ایک راکٹ حملے کے بعد حالیہ ہفتوں میں خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جس کا الزام اسرائیل نے حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔

اسرائیل نے بیروت کے مضافات میں حزب اللہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کے ساتھ جوابی کارروائی کی۔ حزب اللہ نے بھی تہران میں فلسطینی حماس گروپ کے سیاسی سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل پر ایران کی طرح اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Israel

lebanon

ISRAEL SEEKS HELP FROM UK, FRANCE