Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

روزانہ 17.9ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153بیرل تیل حاصل کیا جائے گا، اعلامیہ
شائع 16 اگست 2024 11:35pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

کوہاٹ سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے، ابتدائی تخمینے کے مطابق راضگر 1 سے روزانہ 17.9ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153بیرل تیل حاصل کیا جائے گا۔

ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل اور جی ایچ پی ایل کے جوائنٹ وینچر نے خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے راضگر1میں لوک ہارٹ فارمیشن سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

ایم او ایل پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ٹل بلاک کے علاقوں میں اس جوائنٹ وینچر کے آپریٹر کے طور پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

آپریٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس کنویں پر کھدائی کے کام کا آغاز رواں سال 9 جنوری کو کیا گیا تھا جسے کامیابی کے ساتھ 3,773.98 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس کنویں سے روزانہ 17.9ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل حاصل کیا جا ئے گا۔ اس نئی دریافت نے ٹل بلاک میں مزید نئی دریافتوں کیلئے راہ ہموار کر دی ہے جس سے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس دریافت سے ایک طرف تو ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پورا کرنے میں بھر پور مدد ملے گی تو دوسری جانب ایم او ایل پاکستان، اس کے جوائنٹ ونچر پارٹنرز اور ملک کے مجموعی ہائیڈروکاربنز کے ذخائر میں قابل قدر اضافہ ہو گا۔

oil and gas regulatory authority

Liquefied natural gas (LNG)

Oil & Gas Development Company (OGDC)