Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ جنگ اسرائیلی معیشت کو لے ڈوبی، بند ہونے والے کاروبار کی تفصیلات

2023 کے آخر تک اسرائیل کی جی ڈی پی میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی، اسرائیلی اخبار
اپ ڈیٹ 16 اگست 2024 02:05pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

غزہ جنگ اسرائیل کی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔ گزشتہ برس 7 اکتوبر 2023 سے غزہ اسرائیل جنگ کی شروعات سے لے کر اب تک اسرائیل میں 46 ہزار کاروبار بند ہوچکے ہیں۔ 2023 کے آخر تک اسرائیل کی جی ڈی پی میں تقریباً 20 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اسرائیلی اخبار ماریو کے مطابق غزہ جنگ کی شروعات میں ہی 35 ہزار اسرائیلی کاروبار بند ہوگئے تھے جوکہ مجموعی سطح پر اسرائیل کے کاروباری سیکٹر کا 70 فیصد ہے۔

غزہ جنگ کے معاشی اثرات سے اسرائیل کی تعمیراتی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہوئی، سیرامکس، ایئرکنڈیشنگ، ایلومینیم کی صنعت کو بھی نمایاں طور پر نقصان پہنچا۔ تجارت اور زراعت کے شعبے بھی شدید متاثر ہوئے، غیرملکی سیاحت بھی ختم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2024 کے آخر تک اسرائیل میں 60 ہزار کاروبار بند ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے حملوں نے بھی اسرائیل کی اقتصادی حالت کو نقصان پہنچایا، اس لیے حزب اللہ کے قائد حسن نصراللہ نے گزشتہ ماہ کہا کہ ہم نے دشمن کی معیشت تباہ کرنے کا ہدف حاصل کرلیا۔

وہیں یمنی فوج کی بحری کارروائیوں نے اسرائیل کی معیشت کی تنزلی میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر اسرائیل غزہ پر مظالم ڈھانے سے باز نہ آیا تو حماس کے ساتھ ساتھ حزب اللہ اور حوثیوں کے حملے اسرائیلی معیشت کو پاتال میں لے جائیں گے۔

Israel

bussiness