Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

بلوچستان: چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد

پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں گولیاں مارکر قتل کیا گیا، لیویز ذرائع
شائع 16 اگست 2024 11:52am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

بلوچستان کے ضلع چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چاغی میں دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں برآمد ملی ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال دالبندین منتقل کردیا جبکہ بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

ٹانک سے اغوا پولیس اور ایف سی اہلکار کی ’گولیوں سے چھلنی‘ لاشیں برآمد

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔

بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بلوچستان

Dead Bodies Found

Dalbandin

dead bodies recover

chagi