Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

فیض حمید کے بعد ثاقب نثار کی گرفتاری؟ بڑا بیان آگیا

کیا ثاقب نثار بھی گرفتار ہونے والے ہیں؟
شائع 15 اگست 2024 09:33pm

سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان کے موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں دو ہفتے بعد وہ وطن واپس آئیں گے۔

سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثاقب نثار کو ’عمران خان کا سہولتکار‘ قرار دیا تھا، جبکہ فیض حمید کے بعد ثاقب نثار کی گرفتاری کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔

جس کے جواب میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جنرل فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں مزید 3 ریٹائرڈ فوجی افسران گرفتار، نام سامنے آگئے

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت سات اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہر گزارتا ہوں، لندن کے بعد اسکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

عمران خان کی سہولت کاری پر جیل کے مزید دو افسران گرفتار، تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

Faiz Hameed

Saqib Nisar