Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی رہنما علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز دیا جائے گا، صدر مملکت کی منظوری

ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہِ امتیاز جبکہ ناصر کاظمی کو بعد ازمرگ نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا جائے گا
شائع 15 اگست 2024 09:19pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے علی حیدر گیلانی کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ہے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو عوامی خدمت کے شعبے میں نشانِ پاکستان اور کھیلوں کے شعبے میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز اور مراد سدپارہ کو ستارہِ امتیاز اور ادب کے شعبے میں ناصر کاظمی کو بعد ازمرگ نشان امتیاز کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد مذکورہ تمام تر افراد کو سول ایوارڈ 23 مارچ 2025 کی تقریب میں دیے جائیں گے.

Hilal e Imtiaz

President Asif Ali Zardari