Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیمپ جیل کا قیدی سروسز اسپتال میں طبی ٹیسٹ کے دوران فرار

احسن نامی قیدی پر شیخوپورہ میں فرقہ واریت کا الزام تھا، جیل حکام
شائع 15 اگست 2024 08:43pm

لاہورمیں کیمپ جیل کا قیدی سروسز اسپتال میں طبی ٹیسٹ کرانے کے دوران فرار ہوگیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور سی ٹی سکین کے لئے اسپتال لایا گیا۔ احسن نامی قیدی پرشیخوپورہ میں فرقہ واریت کا الزام تھا۔

سینٹرل جیل کا قیدی کا سول اسپتال سکھر سے فرار ہو کر کہاں پہنچا؟ ویڈیو سامنے آگئی

حکام کے مطابق پولیس کے جوڈیشل ونگ کا انچارج سب انسپکٹر خالدچار اہلکاروں کے ہمراہ اسپتال لایا تھا۔ قیدی پولیس اہلکاروں کو دھکا مار کر فرار ہوا۔ مفرور کی تلاش جاری ہے۔

lahore