Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشری بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل، مختلف سوالات کئے گئے

عدالت نے پولیس کوایک ہفتہ میں بشری بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے
شائع 15 اگست 2024 08:36pm

9 مئی کے حوالے سے بشری بی بی سے راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا۔

تفتیش خاتون کی موجودگی میں اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کی گئی، بشری بی بی سے راولپنڈی میں کئے گئے احتجاج اور احتجاج کا منصوبہ بندی بارے بھی سوالات کئے گئے۔

تفتیش کے دوران پولیس نے جمع شواہد کی بنیاد پربھی مختلف سوالات کئے۔

راولپنڈی پولیس کی ٹیم تفتیش کیلئے ایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں اڈیالہ جیل گئی تھی، ٹیم میں ڈی ایس پی سکندر،ڈی ایس پی شازیہ،انسپکٹر قیصر،یعقوب شاہ،حسنین علی ، ٹیم میں جی ایچ کیو گیٹ،ارمی میوزیم حملہ مقدمات کے تفتیشی افسران بھی شامل تھے۔

عدالت نے پولیس کوایک ہفتہ میں بشری بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کررکھی ہے، عدالت نے 12اگست کو بشری بی بی کی 12مقدمات میں ضمانت خارج کی تھی۔

investigation

bushra bibi

MAY 9 RIOTS

BUSHRA BIBI CASE

MAY 9 CASES