Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ فرحت عباس کے استعفے کے بعد پارلیمانی لیڈر پنجاب کون ہوگا ؟ نام سامنے آگیا

گزشتہ روز حافظ فرحت عباس نے اپنے فیصلے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کو خط لکھ کرآگاہ کیا تھا۔
شائع 15 اگست 2024 06:23pm

حافظ فرحت عباس کے استعفے کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی لیڈر پنجاب کیلئے نیا نام سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی نے علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا علی امتیازوڑائچ پی پی 156 رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میاں اسلم اقبال کی تجویز پرعلی امتیاز وڑائچ کو پارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، علی امتیاز وڑائچ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

گزشتہ روز حافظ فرحت عباس نے اپنے فیصلے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کو خط لکھ کرآگاہ کیا تھا۔

خط میں لکھا تھا کہ جب تک قانونی معاملات حل نہیں ہوجاتےمیں اس عہدے کےساتھ انصاف نہیں کرسکتا۔ عہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کیا جائے۔

punjab assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)