Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکہ نے خفیہ وفد کے دورہ تہران کی خبروں کی تردید کردی

رپورٹس میں کہا گیا کہ امریکا نے ایران کو موساد کے دس ایجنٹوں کی فہرست فراہم کی تھی۔
شائع 15 اگست 2024 03:05pm

امریکا نے ان خبروں کی تردید کردی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی وفد نے عمان کی ثالثی میں خفیہ طور پر تہران کا دورہ کیا تھا۔

کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق امریکا نے ایران کو موساد کے 10 ایجنٹوں کی فہرست فراہم کی تھی جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ملک کے اندر کام کر رہے ہیں اور ان پر حالیہ قتل عام میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، جن میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر شامل ہیں۔

وفد کے دورے کا مقصد مبینہ طور پر اسرائیل سے منسلک حالیہ قتل و غارت کے بعد کشیدگی کو کم کرنا تھا۔ اس تبادلے کو امریکا کی طرف سے تہران میں ہینہ اور بیروت میں شکر کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کے حملوں کے بعد نیک نیتی کا اشارہ قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا کہ امریکا ان حملوں سے خود کو دور کر رہا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ واشنگٹن کے تعاون کے بغیر کیے گئے تھے۔

اسماعیل ہنیہ جو حماس کے سیاسی رہنما کو 31 جولائی کو تہران میں قتل کر دیا گیا تھا اور فواد شکر حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر تھے جو بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

مزیدپڑھیں:

اسرائیل پر ایرانی حملوں کی دھمکیوں کے بعد امریکا کا بھرپور جوابی وار کا عندیہ

ایرانی حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں

Iran

Irani Drones

Iran Israel Tension

Iran and America