Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاشی پالیسی آگاہ کرنے کے ساتھ ٹرمپ کملاہیرس پر بھی برس پڑے

کملاہیرس کو معیشت کی کوئی سمجھ نہیں، اکانومی کا بیڑا غرق کردیں گی، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار
شائع 15 اگست 2024 08:28am

سابق امریکی سدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو مہنگائی میں کمی اولین ترجیح ہوگی، سابق حکومت کے گرین نیواسکیم جیسے جعلی منصوبے ختم کر دیں گے۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسیوں سے آگاہ کردیا۔ شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب میں کہا حکومت کی فضول خرچی ختم کرکے عوام کی فلاح پر پیسہ لگاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی اور بجلی کی قیمتوں میں پچاس فیصد تک کمی کروں گا، کملاہیرس کو معیشت کی کوئی سمجھ نہیں، اکانومی کا بیڑا غرق کردیں گی، کملا ہیرس کی اقتصادی پالیسی میرے منصوبوں کی نقل ہوگی۔

ڈنلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس نے سروسز ورکرز پر ٹیکس کے خاتمے سمیت میرے کئی منصوبوں کی نقل کی۔ کملاہیرس کہہ رہی ہیں مہنگائی کم کریں گی، اپنی حکومت میں یہ کام کیوں نہ کیا۔

Donald Trump

Kamala Harris

America