وزیر اعلیٰ کے پی کا ارشد ندیم کو اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم ہمارا فخر اور ہماری شان ہے، انھوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں علی امین کا کہنا تھا کہ ہم عوامی خزانے کے امین ہیں عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کریں گے، اس لیے میں ارشد ندیم کے لیے اپنی جیب سے 50 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے ارشد ندیم کو دعوت دی کہ وہ تین دن کے لیے ہمارے مہمان بنیں اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بھی جیولین تھرو میں تربیت دیں۔ وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز کے فاتح اور رنر پ کھلاڑیوں کے لیے بھی مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ یہ انعامی رقم محکمہ کھیل کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم کے علاوہ ہے۔
کراچی : گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی شرکت
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات اور مواقع فراہم کرے گی، ہمارا ٹارگٹ نوجوانوں پر سرمایہ کاری ہے، اور امید ہے نوجوان دنیا میں ملک اور صوبے کا نام روشن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، اسے ضائع نہیں ہونے دیں گے، کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مقابلوں کے لیے بیرون ملک بھیجیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بڑی انعامی رقم سے نواز دیا
علی امین گنڈاپور نے نوجوانوں سے کہا کہ انہوں نے سفیر بن کر نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے، نوجوانوں کو نشے کی لت سے دور رکھنا ہے۔ کھیلوں کے ذریعے ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹیلنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں، محنت کریں اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔
Comments are closed on this story.