Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ فرحت عباس نے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑ دیا

پا رلیمانی لیڈرپنجاب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کوخط لکھ کرآگاہ کردیا
شائع 14 اگست 2024 06:46pm

حافظ فرحت عباس نےپارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی کاعہدہ چھوڑدیا، پارلیمانی لیڈرپنجاب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کوخط لکھ کرآگاہ کردیا۔

خط کے متن کے مطابق انھوں نے لکھا کہ 9 مئی کےمقدمات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئی ہیں، بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی فرائض بہترطریقہ سےسرانجام نہیں دے سکتا۔ میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوتا ہوں۔

خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کا انتہائی مشکور ہوں کہ انہوں نےمجھ پراعتماد کرتےہونےاس عہدہ کےلائق سمجھا، جب تک قانونی معاملات حل نہیں ہوجاتےمیں اس عہدے کےساتھ انصاف نہیں کرسکتا۔ عہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ فرنٹ سے لیڈ کیا جائے۔

انھوں نے لکھا کہ ان وجوہات کی بنا پر میرا استعفی قبول کیا جائے، جبکہ میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی اور پارٹی کارکن اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔

punjab assembly

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)