Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے ڈاکیے کے ذریعے القسام بریگیڈز کے کمانڈر کا سراغ لگا کر شہید کیا

ڈاکیے سے معلومات ایک خفیہ ایجنٹ نے حاصل کیں اور معلومات اسرائیلی فوج تک پہنچائیں
شائع 14 اگست 2024 04:37pm

اسرائیل نے ڈاکیے کے ذریعے القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کا سراغ لگایا اور شہید کردیا۔

عرب میڈیا میں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ڈاکیے کو محمد الضیف کی خان یونس بریگیڈز کے کمانڈر رافع سلامہ کے ساتھ ملاقات کی جگہ کا معلوم تھا، ڈاکیے سے معلومات ایک خفیہ ایجنٹ نے حاصل کیں اور معلومات اسرائیلی فوج تک پہنچائیں۔

محمد الضیف کی شہادت کے حوالے سے تحقیقات میں اس ایجنٹ نے تسلیم کیا کہ اسرائیل نے اسے الضیف کی تصویر دکھائی تو اس نے کہا کہ یہ شخص اس علاقے میں نظر آتا ہے جہاں رافع سلامہ نے پناہ لے رکھی ہے۔ بعد ازاں روزانہ کی ڈاک پہنچانے کے دوران میں اس ایجنٹ نے محمد الضیف کو دیکھ لیا اور اسرائیل نے اسے ہلاک کر دیا۔

حملے کے وقت رافع سلامہ اور محمد الضیف ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے تاہم حماس الضیف کے انجام کو چھپا رہی ہے۔

الضیف نے اپنے ایک نائب کے ساتھ جس گھر میں پناہ لے رکھی تھی وہاں گرائے جانے والے بم کا وزن 2000 پاؤنڈ بتایا جا رہا ہے۔ بم کے سبب اس گھر کے گرد گہرا گڑھا پیدا ہو گیا۔

مسجد الاقصیٰ پر سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کی چڑھائی، حالات کشیدہ

13 جولائی کو اسرائیل کے اس حملے میں القسام بریگیڈز کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ سمیت 90 سے زائد فلسطینی بھی شہید ہوگئے تھے۔

Israel