Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

ملک جب بھی ترقی کرتا ہے تو کوئی چھپا ہاتھ سرگرم ہوجاتا ہے، اسحاق ڈار

ناراض لوگ اور ناراضی کی بات بیرونی ایجنڈا ہے، پاکستان میں کسی کی ناراضگی کی گنجائش اب نہیں ہے، ڈپٹی وزیراعظم
شائع 14 اگست 2024 03:36pm

کوئٹہ: ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک جب بھی ترقی کرتا ہے تو کوئی چھپا ہاتھ سرگرم ہوجاتا ہے, ناراض لوگ اور ناراضی کی بات بیرونی ایجنڈا ہے، پاکستان میں کسی کی ناراضگی کی گنجائش اب نہیں ہے۔

جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا، پاکستان ایک گلدستہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کریگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، ناراضگی کے نام تشدد کی اجازت نہیں، ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے۔

Ishaq Dar

پاکستان

14th August