Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوم جشن آزادی پر غیرملکی سفرا کی پاکستانیوں کو مبارکباد دی

امریکہ، روس، جاپان،چین، متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے اپنے اپنے پیغام دیے
شائع 14 اگست 2024 03:11pm

یوم آزادی پاکستان پراسلام آباد میں تعینات غیرملکی سفیروں اور سفارت خانوں کی پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور پاکستان کی ترقی، خوش حالی اور امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

پومم آزادی پرصرف پاکستانی ہی پر جوش نظر آرہے بلکہ غیر ملکی سفرا اپنے پیغامات اورسفارتخانےمختلف تقریبات سےجشن آزادی میں شریک ہیں۔ امریکہ، روس، جاپان،چین، متحدہ عرب امارات اوردیگرپاکستان کےشانہ بشانہ ہیں۔

روسی سفیرالبرٹ خوریف نےاپنےویڈوپیغام میں کہاکہ پاکستان ناقابل اعتبار حد تک باصلاحیت لوگوں کاملک ہے روس اورپاکستان میں خاندان کانظام بہت مشترک ہے۔

دوسری جانب جاپان کے سفیر واڈا میٹسوہیرو نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔ اماراتی سفیرحماد عبید الزابی نےاپنےپیغام میں کہا کہ پاکستان عظیم ثقافت اور ورثے کی سرزمین ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے منتظرہیں، دعا ہےکہ آنےوالےسالوں میں پاکستان امن اورخوشحال رہیں۔

یوم آزادی پاکستان پرچینی اور امریکی سفارتخانے ی بھی جانب سے مبارکباد موصول ہوئی چینی سفارتخانے نے پاکستان کے لیے امن،استحکام اورترقی میں مسلسل نئی کامیابیوں کی خواہش کااظہار کیا تو وہیں امریکی سفارتخانہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنےکےعزم کا اعادہ کیا۔

جرمن سفیرالفریڈ گراناس نے عملے کے ہمراہ یوم آزادی کی تقریب منعقد کی،، تقریب میں جرمن سفیر نے کیک کاٹا اورعملےکے ہمراہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا

پاکستان

14th August