او جی ڈی سی ایل کا گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان
ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گیس کے نئے ذخائر رحیم یار خان کے ماڑی ایسٹ بلاک کےچک 1-202 سے دریافت ہوئے۔ نئے دریافت شدہ ذخائر سے 6.15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جارہی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل کی رواں ماہ میں ذخائر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے، ذخائر سے ملکی طلب اور سپلاٸی کے خلا کو پرُ کرنے میں مدد ملے گی، او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔
سندھ: خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اوجی ڈی سی ایل کے پاکستان میں پہلی ٹائٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔
پاکستان کے پہلے ٹائٹ گیس منصوبے سے پیداوار کا آغاز
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ اوجی ڈی سی ایل کے پاکستان میں پہلی ٹائٹ گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا تھا کہ نورویل ویسٹ1سجاول سے 1.5ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جارہی ہے۔ ٹائٹ گیس پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
Comments are closed on this story.