Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

’سرکاری خزانہ ہمارے باپ کا پیسہ نہیں‘، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعام دینے کے سوال پر علی امین کا جواب

ارشد ندیم کو سرکاری خزانے سے انعام نہیں دوں گا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 13 اگست 2024 06:38pm

قومی ہیرو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میں 40 سال بعد طلائی تمغہ دلایا، جس کے بعد ان پر انعامات کی برسات ہورہی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانہ انعامات دینےکیلئے نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بڑے انعامات سے نوازا۔ مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر جاکر انھیں 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اور ساتھ ہی ہنڈا سوک کار کی چابی بھی انھیں پیش کی جبکہ گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔

اولمپکس 2024:پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرلیا، ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں ریکارڈ بنا ڈالا

دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سرکاری خزانہ انعامات دینے کیلئے نہیں ہوتے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو انعام دینے کے سوال پر علی امین کا کہنا تھا کہ ’سرکاری خزانہ ہمارے باپ کا پیسہ نہیں‘۔

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو سرکاری خزانے سے انعام نہیں دوں گا، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ذاتی حیثیت سے انعام دوں گا۔

وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، قومی ہیرو ارشد ندیم

خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی منگل کے روز پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملاقات کے لیے بلایا۔

Ali Amin Gandapur

CM Punjab Maryam Nawaz

Arshad Nadeem Gold