Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مستونگ میں تخریب کاروں کیخلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

کارروائی سی ٹی ڈی، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کی جانب سے گئی، سی ٹی ڈی حکام
شائع 13 اگست 2024 12:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کی واردات کے بعد کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کے تخریب کاروں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مستونگ میں تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی سی ٹی ڈی، پولیس، لیویز اور کیو آر ایف کی جانب سے گئی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید فورس طلب کرلی گئی، دہشت گردوں کے قلع قمع اور بحالی امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

بلوچستان

CTD

Mastung

Terrorism in Pakistan

Terrorists killed

CTD ACTION