Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

دبئی میں اسکوٹی شہریوں کے لیے درد سر بن گئی

عام طور پر ای اسکوٹیز ماحول دوست قرار دی جاتی ہے مگر یہ حادثات کا سبب بن رہی ہے
شائع 13 اگست 2024 11:33am
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز

دبئی میں ای اسکوٹی شہریوں کے لیے پریشانی کا سبب بننے لگی۔ عام طور پر ای اسکوٹی ماحول دوست قرار دی جاتی ہے مگر ایک ایسی وجہ سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے شہری عاجز آگئے ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں موجود جمیرہ بیچ ریذیڈنس (جے بی آر) کمیونٹی میں ای بائیکس اور اسکوٹیز پر پابندی عائد کردی گئی کیونکہ یہ تیز رفتاری کے باعث پیدل سفر کرنے والوں کے لیے حادثات کا سبب بن رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی کے شہریوں کا ای اسکوٹی اور بائیکس کو لاپرواہی اور تیز رفتار اسپیڈ سے چلانے کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دبئی کی جمیرہ بیچ ریذیڈنس کمیونٹی کے انچارج گروپ نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ انہوں نے حادثات کو روکنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے ای سکوٹر اور ای بائیکس پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے ای بائیک اور ای اسکوٹیز پر عربی اور انگریزی میں کراس (Cross) کے نشانات لگا دیے ہیں جنہیں دیکھ کر معلوم ہوجائے گا کہ اسے وہاں جانے کی اجازت نہیں۔

دبئی مرینہ کی جمیرہ بیچ ریذیڈنس کی ایک رہاشی خاتون آسیہ خسنوت دینوا نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ پڑوس میں الیکٹرک اسکوٹرز کو محدود ہونا چاہیے۔ وہ ایک امریکی خاتون ہیں جو دبئی مرینا کے رہائشی علاقے میں گزشتہ چار سال سے مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک ای اسکوٹیز کے آنے سے قبل یہاں چہل قدمی کرنا کافی محفوظ اور آسان ہوا کرتا تھا۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں یہاں روزانہ دوڑتی اور پیدل چلا کرتی تھی، لیکن اب یہاں چہل قدمی کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ کیونکہ آس پاس ای اسکوٹیز چلانے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے، جو ہائی وے پر تیز رفتار گاڑیوں کی طرح اوور اسپیڈ سے چلاتے ہیں۔

dubai

scooter ban

trigger