Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی ایل ایف میں پھوٹ پڑگئی، انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا

بھارتی فنڈنگ سے بننے والی دہشت گرد گروپوں کی اندرونی دراڑیں کھل کرسامنے آنا شروع ہوگئیں
شائع 13 اگست 2024 11:46am

بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک اپنے ہی ساتھی کے ہاتھوں مارا گیا، جس کی ہلاکت سے بی ایل ایف سمیت بھارتی فنڈنگ سے بننے والی دہشت گرد گروپوں کی اندرونی دراڑیں کھل کرسامنے آنا شروع ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشت گرد گروہ بی ایل ایف کا اہم سرغنہ شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا، شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کیا۔

شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کی اندرونی دراڑیں کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئیں، بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشت گرد گروپوں میں فنڈنگ اور اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث رہا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شمبین عرف شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے پرانے ساتھیوں کے قتل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔

Terrorists killed

BLF

blf terrorist