Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرمپ کے ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کے دوران ایکس پر سائبر حملہ، انٹرویو بھی ادھورا رہ گیا

ویب سائٹ کریش ہونے کو ڈونلڈ ٹرمپ نے مثبت انداز میں لیا
شائع 13 اگست 2024 10:23am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ کا ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو ہوا جس دوران ایکس کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے پلیٹ فارم پر ایلون مسک کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویو کے 45 منٹ کے دوران 13 لاکھ افراد انٹرویو سن رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرویو شروع ہونے کے 40 منٹ بعد ایکس رکنا شروع ہوگیا، 45 منٹ پر بڑھتی ٹریفک کی وجہ سے ویب سائٹ کریش کرگئی۔

وہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس مسئلے کو مثبت انداز میں لیا گیا اور کہا کہ ایلون مسک لاکھوں افراد کو اس انٹرویو میں لے آئے جس پر انہوں نے مبارک باد پیش کی۔

ٹویٹر اسپیسز پر ہونے والا یہ انٹرویو تکنیکی مسائل سے دوچار رہا جس پر 25 ہزار سے زائد صارفین نے ’کریش‘ کے نام سے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا اور بعض صارفین پلیٹ فارم پر تنقید بھی کرتے نظر آئے ہیں، وہیں ٹرمپ کے حامیوں سمیت دیگر افراد نے اس بات پر فخر کیا کہ اس انٹرویو نے انٹرنیٹ کو ”کریش“ کر دیا ہے

ایکس کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ انٹرویو کے دوران بڑھتی ٹریفک کے باعث کمپنی کے سرورز کو متاثر کیا، جس کی وجہ سے وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنا انٹرویو مکمل کرنے سے قاصر تھے کیونکہ بات چیت میں شامل ہونے کی کوشش کرنے والے ہزاروں افراد نے شکایت کی تھی کہ وہ انٹرویو سننے سے قاصر تھے۔ لیکن ہم کم تعداد میں براہ راست سامعین کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور بات چیت کو بعد میں پوسٹ کریں گے۔

Donald Trump

Elon Musk

Interview

X Twitter

Crashed