Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لورالائی میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا
اپ ڈیٹ 13 اگست 2024 09:47am

لورالائی میں ڈیرہ غازی خان روڈ کے قریب ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر موٹرسائیکل پر الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈیرہ غازی خان روڈ روڈ نزد المدینہ ہوٹل کے موڑ پر سبزی سے لوڈ مزدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل پر الٹ گیا۔

حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوان موقع پر جان کی بازی ہار گئے، جن کی شناخت اسد خان ولد نصرالدین، کلیم اللہ ولد حاجی فیض محمد اور محمد اسلم ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔

بلوچستان

traffic accident

Road Accident

Loralai

truck hit motercycle