Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپک کھلاڑی تحفے میں ملنے والا جدید ترین موبائل فون آن لائن بیچنے لگے، قیمت کیا ہے؟

کسی کو یہ جدید ترین اسمارٹ فون چاہیے تو ای بے پر ڈیڑھ ہزار پاؤنڈ خرچ کرنے کے لیے تیار ہو جائے
شائع 13 اگست 2024 12:26am

اولمپکس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس نے تحفے میں ملنے والا جدید ترین موبائل فون بیچنا شروع کردیا ہے۔ مارکیٹ میں یہ فون کم و بیش ایک ہزار ڈالر ہے۔ اسی قیمت میں یہ خریدا جاسکتا ہے۔

بہت سے لوگ یہ موبائل فون خریدنا چاہتے ہیں تاکہ یہ کہہ سکیں کہ انہوں نے وہ فون خریدار ہے جو اولمپک میں حصہ لینے والے ایتھلیٹس کو دیا گیا تھا۔ پیرس اولمپکس کی اختتاکی تقریب کے صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر سام سنگ گیلیکسی زیڈ فلپ 6 فونز کی نیلامی شروع ہوگئی ہے۔

لوگ بولیاں لگارہے ہیں جس کے نتیجے میں موبائل فون سیٹ کی 1510 ڈالر پاؤنڈ تک جاچکی ہے۔ نیلامی کے لیے لِسٹنگ لِزبرن، شمالی آئرلینڈ ہے اور قیمت میں شپنگ یعنی ترسیل کا خرچ شامل ہے۔

اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ اپنا موبائل فون کس نے نیلامی کے لیے پیش کیا ہے۔ لسٹنگ پر جے لِنچ کا نام موجود ہے۔ آئر لینڈ کی جس ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں حصہ لیا اس میں جوناتھن لِنچ نام کا کھلاڑی بھی تھا تاہم اس نے کنفرم نہیں کیا کہ وہی اپنا فون نیلام کر رہا ہے۔ ڈسکرپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ موبائل فون اب ”ڈبا پیک“ نہیں رہا کیونکہ نکالا جاچکا ہے تاہم استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

ireland

OLYMPIC ATHELETES

CELLPHONE AUCTION

LISBURN

Galaxy Z Flip6 Olympic Edition