Aaj News

منگل, جنوری 21, 2025  
20 Rajab 1446  

محکمہ ریلوے افسران پر مہربان، 75 لاکھ سے زائد رقم بطور انعام دینے کا اعلان

19 افسران کو بنیادی تنخواہ کے برابر رقم بطور انعام دینے کا فیصلہ
شائع 13 اگست 2024 12:08am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

محکمہ ریلوے افسران پر مہربان ہوگئی۔ 75 لاکھ سے زائد رقم بطور انعام دی جائے گی۔

محکمہ ریلوے نے مالی سال 2023,24 میں ریکارڈ ریونیو اکھٹا کرنے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔19 افسران کو بنیادی تنخواہ کے برابر رقم بطور انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے انعام حاصل کرنے والوں میں ڈی ایس، کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سکھر، ملتان شامل ہیں۔ انعام حاصل کرنے والوں میں سی ای او بھی شامل ہیں۔

Pakistan Railways

pakistan economy

Train