Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’آج لوگ بے فیض ہوگئے‘، حافظ حمد اللہ کا فیض حمید کی فوجی تحویل پر رد عمل

ملکی سیاست میں مداخلت کی لمبی فہرست ہے، یہ وہ طوطا ہے جس کی جان میں بہت سوں کی جان ہے، رہنما جے یو آئی
شائع 12 اگست 2024 11:46pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل تک لوگ فیضیاب ہوتے رہے آج بے فیض ہوگئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف دائر گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی تھی۔ نتیجتاً، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت فیض حمید کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کل تک لوگ فیضیاب ہوتے رہے آج بے فیض ہوگئے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ وہ طوطا ہے جس کی جان میں بہت سوں کی جان ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’اب دیکھتے ہیں آگے ہوتا کیا ہے، ان کی ملکی سیاست میں مداخلت کی لمبی فہرست ہے۔‘

pakistan army

Faiz Hameed

JUIF