Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

روٹی یا چاول، موٹاپے سے بچنے کیلئے کون سا آپشن بہترین؟

ماہرین کے مطابق چاول کے مقابلے روٹی میں زیادہ معدنیات ہوتے ہیں
شائع 12 اگست 2024 11:35pm

یہ بحث کئی صدیوں سے چلی آرہی ہے کہ موٹاپے سے بچنے کیلئے چاول بہترین آپشن ہے یہا روٹی تو اب ماہرین نے یہ جواب بھی ڈھوند نکالا ہے ۔

ماہرین کے مطابق چاول کے مقابلے روٹی میں زیادہ معدنیات ہوتے ہیں۔ اگرچہ روٹی اور چاول دونوں میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ ہوتے ہیں لیکن پروٹین نہیں جبکہ روٹی اور چاول دونوں میں کاربوہائیڈریٹ زیادہ مقدار میں ہی ہوتے ہیں۔

چاولوں سے بھرا پیالہ کھانے کے بعد بھی آپ کو بھوک تیزی سے لگتی ہے کیونکہ چاول میں موجود نشاستہ کو ہضم کرنا آسان ہے ۔ کیونکہ چاول سادہ کاربوہائیڈریٹ سے بنا ہوتا ہے۔ یہ ریشہ دار نہیں ہے۔ اور یہ جلدی اور آسانی سے ہضم ہوتا ہے۔

روٹی چاول سے بہتر کیوں ہے؟

روٹی خاص طور پر ذیابیطس اور موٹاپے کے شکار لوگوں کے لیے ایک صحت بخش آپشن ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا آپ کو ذیابیطس کا مسئلہ ہے تو روٹی کا انتخاب بہترین آپشن ہے۔

چاول چوں کہ ایک سادہ کاربوہائیڈریٹ ہے جو تیزی سے ہضم ہوتا ہے اور گلوکوز کو خون کے دھارے میں خارج کرتا ہے، جس کی وجہ سے بلڈ شوگر میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے برعکس، روٹی ایک کم پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

چپاتی میں موجود فائبر آپ کے آنتوں کو صحت مند رکھنے کے علاوہ آپ کے پیٹ بھرنے کے احساس کو طول دینے میں مدد کرتا ہے۔

سوڈیم کے علاوہ روٹی میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم کی کافی مقدار ہوتی ہے جس کی چاول میں کمی ہوتی ہے۔

نوٹ : یہ مضمون صرف معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور پیشہ ورانہ طبی مشورے کا متبادل نہیں ہے۔ طبی حالت کے بارے میں کسی بھی سوال کے ساتھ ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

صحت

Health Care

HEALTH CARE SECTOR