Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں، معاہدہ پورا کرکے دم لیں گے، امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی دھرنا خود دیتی ہے خود ختم کرتی ہے، ہمیں کسی امپائر کی ضرورت نہیں، حافظ نعیم الرحمان
شائع 12 اگست 2024 11:29pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے معاہدہ پورا کرکے دم لیں گے، جماعت اسلامی دھرنا خود دیتی ہے خود ختم کرتی ہے، ہمیں کسی امپائر کی ضرورت نہیں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت سے قوم اور میڈیا کے سامنے تحریری معاہدہ لیا ہے، اگر حکومت سمجھتی ہے کہ یہ پہلے دھرنوں کی طرح معاہدہ ہے تو ایسا نہیں ہوگا، 41 دن رہ گئے ہیں، بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ٹھیک نہیں تو عوام کا حق ان کو دیں گے۔

45 دن پورے ہونے پر واپس آجائیں گے، حافظ نعیم کا دھرنا ملتوی کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 41 دن میں حکومت نے ریلیف نہیں دیا تو پھرعوام کو ڈی چوک جانے سے نہیں روکوں گا، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان 45 دنوں میں بھی ہمارے جلسے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دھرنا خود دیتی ہے خود ختم کرتی ہے امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں کرتی، حکومت دھرنے کو تصادم میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں کسی امپائر کی ضرورت نہیں ہے، ہم پھر جائیں گے خود جائیں گے۔

حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریلیف نہ ملا تو کراچی سے لے کر چترال تک سب لوگ قافلے کی صورت میں ڈی چوک جائیں گے۔

Hafiz Naeem ur Rehman

Jamat e Islami

electricity bill