Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

مور کے گوشت سے ڈش بنانے والے یوٹیوبر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

لوگوں کی توجہ چاہتا تھا، پرنے کمار کا دعوٰی، مور بھارت کا قومی پرندہ ہے جسے مارنا قابلِ تعذیر ہے۔
شائع 12 اگست 2024 11:13pm

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں مور کے گوشت کی ڈش بنانے والے یوٹیوبر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کوڈم پرنے کمار نے مور کے گوشت کا سالن بنایا اور اس حوالے سے ویڈیو بھی شیئر کردی۔

کوڈم پرنے کمار نے کہا ہے کہ اس کا ارادہ لوگوں کو مور کا گوشت پکانے کی ترغیب دینا نہیں تھا بلکہ وہ تو محض انفرادیت کا مظاہرہ کر رہا تھا۔ اُس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر ایسی چیزیں پیش کرنے کاعادی ہے جن میں لوگ دلچسپی لیں یا دیکھ کر حیران رہ جائیں۔

کوڈم پرنے کمار کی ویڈیو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے تبصرے میں لکھا کہ جنگلی حیات خطرے میں ہے، حکومت کیا سور رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مور کے گوشت سے کوئی ڈش بناکر پیش کرنا انتہائی شرم ناک ہے۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ مور انتہائی خوبصورت پرندہ ہے جسے ماحول کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اللہ کا تحفہ قرار دیا جاسکتا ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ مور بھارت کا قومی پرندہ بھی ہے۔

Youtuber

Peacock

SPECIAL DISH

STATE OF TILANGANA