سیاسی پس منظر پر ہونے والے واقعات میں فیض حمید کا ہاتھ ہے، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سیاسی پس منظر پر ہونے والے واقعات میں فیض حمید کا ہاتھ ہے، فیض حمید کے خلاف شفاف انکوائری ہوگی، کلین چٹ دینی ہوتی تو انکوائری شروع ہی نہ ہوتی۔
خواجہ آصف نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی میں فیض حمید کا کردار اہم ہے، فیض حمید نے لاجسٹک سپورٹ دی ہوگی، ٹارگٹ بتائیں ہوں گے۔
’ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیوں‘ پر جنرل فیض حمید گرفتار
وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنے اندر قانون کا نفاذ کیا ہے، فوج کا اندرونی نظام بہت موثر ہے۔
فیض حمید کو سزا ہوئی تو کیا انہیں معافی کا موقع ملے گا؟
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ اور فیض کا بہت قریبی تعلق ہے، 2016 میں چیف بننے کے بعد 2013 اور 14 میں جو سازشیں تیار ہوئی تھیں انہیں آگے بڑھایا گیا، مجھے ایک میٹنگ میں بلایا گیا جو جنرل اعجاز امجد کے گھر ہوئی تھی، فیض حمید نے کہا کہ وزیراعظم سے تنگ آگئے ہیں۔
فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی ملک میں اس وقت جو ماحول بنا ہوا ہے اسی کے تناظر میں ہے، ماہرین
ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجولہ نے جنرل فیض کو آخری اوقات میں چھوڑ دیا تھا، باجوہ نے کہا کہ جنرل فیض کو چھوڑیں فلاں بندے کو لگا دیں، باجوہ نے کہا کہ کسی تیسرے کو آرمی چیف بنا دیتے ہیں۔
Comments are closed on this story.