Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

اولمپکس کی اختتامی تقریب، خاتون نے ٹام کروز کا زبردستی بوسہ لے لیا

خاتون کی جانب سے اچانک کی گئی اس حرکت پر خود ٹام کروز بھی ہکّا بکّا رہ گئے
شائع 12 اگست 2024 10:19pm

پیرس میں منعقدہ اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کا ایک خاتون نے زبر دستی بوسہ لیکر خود ٹام کروز کو حیران کر دیا ۔

اولمپکس 2024 میں جہاں دنیا بھر سے ایتھلیٹس کی جانب سے شرکت کی گئی، وہیں ہالی وُڈ اداکار ٹام کروز کی جانب سے اختتامی تقریب میں پرفارم کیا گیا اسٹنٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا۔

لیکن اختتامی تقریب کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اس وقت سمیٹی جب ایک خاتون زبردستی ٹام کروز کا بوسہ لیتی نظر آئیں ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹام کروز پرفارمنس کے بعد جیسے ہی اسٹیڈیم سے رخصت لینے لگے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے لگے۔

اسی اثناء میں ایک خاتون نے انہیں اپنی جانب کھینچا اور انکے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے ٹام کروز کے دونوں گالوں پر بوسہ دے دیا اور اپنے موبائل پر اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

خاتون کی جانب سے اچانک کی گئی اس حرکت پر خود ٹام کروز بھی ہکّا بکّا رہ گئے جو ان کے چہرے سے واضح طور پر عیاں ہے لیکن خاتون بے حد خوش نظر آئیں جیسے ان کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہو۔

خاتون کی اس حرکت پر سوشل میڈیا صارفین خوب نالاں ہیں اور خاتون تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں ۔

Olympics

olympics 2024