Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سال بعد ’ایکس‘ پر واپسی، ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کی تیاری

ٹرمپ پر تین سال پہلے 6 جنوری کی کیپٹل ہل حملے کے تناظر میں ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی
شائع 12 اگست 2024 09:27pm

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر پیر کو باضابطہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر واپس آچکے ہیں، انہوں نے تقریباً ایک سال بعد ایکس پر اپنا پہلا ٹوئٹ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ ایکس کے مالک ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کی تیاری کر رہے ہیں جو آج رات متوقع ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں انہیں ووٹ دینے اور عطیات کی اپیل کی گئی تھی۔

مہم کے اشتہار میں 1980 میں صدارت کے لیے رونلڈ ریگن کی مہم سے مناظر لیے گئے جہاں انہوں نے پوچھا، ’کیا آپ چار سال پہلے کی نسبت بہتر ہیں؟‘

ٹرمپ کی پوسٹ میں اس بات کا دعویٰ بھی کیا گیا کہ ’ہماری معیشت بکھر گئی ہے، ہماری سرحد مٹ گئی ہے، ہم زوال پذیر قوم ہیں۔‘

ٹرمپ نے دوبارہ منتخب ہونے پر امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ’ملک بدری آپریشن‘ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ پر تین سال پہلے 6 جنوری کی کیپٹل ہل حملے کے تناظر میں ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

مسک کی جانب سے مائیکروبلاگنگ سروس حاصل کرنے کے بعد، ٹرمپ کو نومبر 2022 میں پلیٹ فارم پر بحال کر دیا گیا۔ لیکن ٹرمپ نے انتخابی مداخلت کے الزامات کے بعد 2023 سے پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے سے گریز کیا۔

دریں اثنا، ٹیسلا کے سی ای او نے سابق صدر کے ساتھ انٹرویو کے لیے اپنے منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک نے پیر کو کہا کہ وہ ”کچھ اسکیلنگ ٹیسٹ“ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایک سابقہ ​​پوسٹ میں، انہوں نے کہا تھا کہ انٹرویو ’تفریح ​​کی ضمانت ہے‘۔

Donald Trump

Elon Musk

Interview