Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشیر میمن کے گورنر بننے پر کوئی اعتراض نہیں، رہنما پیپلزپارٹی مخدوم جمیل الزماں

وفاقی حکومت سے سندھ کو فائدہ پہنچتا نظر نہیں آتا، رکن قومی اسمبلی
اپ ڈیٹ 12 اگست 2024 09:27pm

مٹیاری سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ اگر بشیر میمن کو گورنر سندھ بنایا گیا تو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو میں مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے سندھ کو فائدہ پہنچتا نظر نہیں آتا، گزشتہ روز وزیراعظم نے اقلیتی برادری کے ساتھ خصوصی دن منایا پر سندھ سے تو اقلیتی لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں، اس لیے میں کہتا ہوں کہ وفاق سے سندھ کو کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مٹیاری کے منتخب نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ رین ایمرجنسی کے دوران لوگوں کا خیال رکھیں۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا، اسحاق ڈار کی تصدیق

واضح رہے کہ ایک روز قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کی تھی کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا۔

PMLN

Governor Sindh

Pakistan People's Party (PPP)