Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا سفارت خانہ کے تین رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

سفارتی عملہ کو دو ملزمان تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی ، جیل حکام
شائع 12 اگست 2024 08:32pm

راولپنڈی سری لنکا سفارت خانہ کے تین رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ سفارتی عملہ کو دو ملزمان تک قونصلر رسائی فراہم کی گئی، ملاقات کے بعد سفارتی عملہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔

سری لنکا سفارتی عملہ میں ڈپٹی ہیڈ اف مشن کرسٹی روبن،،قونصل آفیسر محمد زاہد اور اتاشی کماری پریرا شام تھے۔

سری لنکن شہری ایف ائی اے میں درج فراڈ، دھوکہ دہی کے مقدمہ میں گرفتارہیں۔

گرفتارسری لنکن شہریوں میں روین ڈولیٹا فرنانڈو اورسدوری ماہیشیکا شامل ہیں، سری لنکن شہریوں سے ملاقات کے بعد سفارتی عملہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail