Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہمیں اپنے محاسبے کے نظام پر فخر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، فیض حمید معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل
اپ ڈیٹ 12 اگست 2024 07:58pm

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجرن جنرل احمد شریف چوہدری کا لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف شروع کی گئی کورٹ مارشل کارروائی اور انہیں فوجی تحویل میں لئے جانے پر کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضح بیان دے چکے ہیں، 8 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدوخال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔

یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا، رانا ثنا کا فیض حمید معاملے پر ردعمل

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے، خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے۔

فیض حمید کو سزا ہوئی تو کیا انہیں معافی کا موقع ملے گا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، ہمیں اپنے محاسبے کے نظام پر فخر ہے۔

DG ISPR

Faiz Hameed

Court Marshal

Top city Case