Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: قبر میں خاتون کی میت کی بے حرمتی کا مقدمہ، 4 روزہ ریمانڈ منظور

ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم سے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرینگے، پولیس
اپ ڈیٹ 12 اگست 2024 08:19pm

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں قبر میں خاتون میت کی بے حرمتی کا مقدمہ،عدالت نے ملزم کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے گرفتار ملزم سلیم کو عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نے ملزم کو 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ موجود ہے، ملزم سے تفتیش کے دائرہ کار کو وسیع کرینگے، ملزم کے قبیح فعل کا نشانہ بننے والی خاتون کے بیٹے نے مقدمہ درج کروایا۔

مقدمہ میں مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہمیں گھر پر اطلاع ملی کہ آپ کی قبر کے پاس لوگوں کی بھیڑ موجود ہے، پہنچنے پر پتا چلا کہ لوگوں نے ایک شخص سلیم کو پکڑ رکھا ہے، ملزم سلیم قبر سے میت نکال کر زنا کر رہا تھا، ملزم کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کیا گیا تھا ،ملزم کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

karachi

judicial magistrate