Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوج نے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا، قمر زمان کائرہ

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو پابند کیا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں، قمر زمان کائرہ
شائع 12 اگست 2024 06:55pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لئے جانے پر کہنا ہے کہ فوج نے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو پابند کیا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں۔

یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا، رانا ثنا کا فیض حمید معاملے پر ردعمل

انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، معاملہ بہت دور تک جائے گا، ابھی بڑے بت گرنے ہیں، فیصل واوڈا کا فیض حمید معاملے پر ردعمل

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوج نے اپنے سینئر بندے کا کورٹ مارشل شروع کیا ہے تو کوئی سخت جرم ہوگا۔

Qamar Zaman Kaira

Faiz Hameed

Court Marshal

Top city Case