Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، آج سیاسی طور پر پی ٹی آئی یتیم ہوگئی، فیصل واوڈا کا ردعمل

اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئے گا، فیصل واوڈا
اپ ڈیٹ 13 اگست 2024 08:26am

سینیٹر فیصل واوڈا نے جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے، معاملہ بہت دور تک جائے گا، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید 9 مئی واقعے میں ملوث ہیں، دونوں کے حوالے سے بلیک اینڈ وائٹ ثبوت ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائے گی۔

فیض حمید کو سزا ہوئی تو کیا انہیں معافی کا موقع ملے گا؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائے گا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیے کہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جا رہا ہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہیے کہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض کا کندھا استعمال کرنے والوں کا بھی احتساب ہوگا، 9 مئی کا ٹرائل بھی ملٹری کورٹ میں ہوگا، جو غلط کو بھی ٹھیک کہتے تھے ان کا بھی احتساب ہوگا، وہ دیگر جماعتیں جو زہراگلتی ہیں وہ بھی اچھا بچہ بنیں، اب باقیوں کی تو کوئی اوقات نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی گولے گنڈے کی طرح ٹھنڈی باتیں کریں گے، آج سیاسی طور پر پی ٹی آئی یتیم ہوگئی، 40 فیصد پاکستان کے مسئلے آج ختم ہوگئے، 9 مئی اور بغاوت کے معاملات کھلنے جارہے ہیں، بت گر گیا ہے۔ اٹس آل اوور۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شرابی کبابی اور جعلی ڈگریاں بنانے والوں کا بھی احتساب ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید 9 مئی واقعے میں ملوث ہیں، دونوں کے حوالے سے بلیک اینڈ وائٹ ثبوت ہیں، ارشد شریف کے قتل کا معاملہ بھی بے نقاب ہوگیا، عمران خان کو کنٹینر میں فیض حمید کے علاوہ کون فون کررہا تھا۔‘

سینیٹر فیصل واوڈ نے کہا کہ ایک بار بانی پی ٹی آئی کا ہیلی کاپٹر ایک گاؤں میں اترا تھا، ہیلی کاپٹر ایک اسپیشل میٹنگ کیلئے اتارا گیا تھا، ایک میٹنگ میں فیض حمید ماسک لگا کر گئے، یہ میٹنگ عارف علوی نے ارینج کی تھی، ملک کے خلاف سازش کی، ایک گیم بنائی گئی۔

Faiz Hameed

faisal vawda

Court Marshal

Top city Case