Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیض حمید کو سزا ہوئی تو کیا انہیں معافی کا موقع ملے گا؟

یہ کسی عام سپاہی کا کیس نہیں، علم نہیں کہ ان پر ملٹری ایکٹ کے کون کون سے چارجز لگائے گئے ہیں، ماہرین
شائع 12 اگست 2024 06:14pm
What legal options does Faiz Hameed have? Aaj News

سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور انہیں فوج نے تحویل میں لے لیا ہے، لیکن اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا فیض حمید اس اقدام کے خلاف کوئی اپیل کرسکیں گے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ کے میزبان اور سینئیر صحافی شوکت پراچہ نے بتایا کہ جس ملٹری ایکٹ کے تحت یہ ٹرائل ہو رہا ہے اس لے مطابق سب سے پہلی اپیل آرمی چیف کے پاس جاتی ہے، آرمی چیف کے پاس ابھی تک کلبھوشن یادیو کی اپیل پینڈنگ ہے، جس کا مطلب ہے کہ وقت کی کوئی حد نہیں ہے کہ آرمی چیف اس اپیل پر فیصلہ کریں۔

فیض حمید کے کورٹ مارشل کی کارروائی ملک میں اس وقت جو ماحول بنا ہوا ہے اسی کے تناظر میں ہے، ماہرین

انہوں نے کہا کہ اگر آرمی چیف اپیل پر معافی نہیں دیتے یا سزا کم نہیں کرتے تو اس کے بعد اعلیٰ عدالتیں ہیں، اگر عدالتیں بھی ریلیف نہیں دیتیں تو صدر پاکستان آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت اختیار رکھتے ہیں کہ وہ کسی سزا کو کم یا معاف کرسکیں۔

تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ یہ کسی عام سپاہی کا کیس نہیں ہے، اور ابھی ہمیں علم نہیں کہ ان پر ملٹری ایکٹ کے کون کون سے چارجز لگائے گئے ہیں۔

Faiz Hameed

Court Marshal

Appeal